
راولپنڈی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیرکا بہت تجربہ ہے، مجھے8 ،10 ماہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، آرمی چیف سید عاصم منیر پاکستان پرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے،جنرل عاصم منیر بہترین سپہ سالار ثابت ہوں گے، جنرل عاصم منیر بہترین سپہ سالار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات۔
جنرل سید عاصم منیر پروفیشنل اور انتہائی قابل سولجر ہیں۔ دنیا کی 9 ویں بڑی فائر پاور آرمی کا سپہ سالار بننا جنرل سید عاصم منیر کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ جنرل سید عاصم منیر کو دنیا کی بہترین فوج کی کمان کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔ اسی طرح دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار ثابت ہوں گے، آرمی چیف سید عاصم منیر پاکستان پرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے، دنیا کی سب سے بہترین فوج پاکستان کی فوج ہے، جنرل سیدعاصم منیر کا بہت تجربہ ہے۔
8،10 ماہ ان کیساتھ کام کرنے کا مجھے بھی موقع ملا۔ وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک افواج نے معیشت کے استحکام، سفارتکاری اور قدرتی آفات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملک و قوم کیلئے بے مثال کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments