Social

عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلے کیخلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

اسلام آباد (نیوزڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی مرکزی کیس جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے فیصلے کیخلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی۔عدالت نے عمران خان کی متفرق درخواست منظور کر لی اور درخواست 8 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دیا۔

نیب ذرائع نے کہا کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تمام مرکزی کرداروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور فرح خان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،جبکہ سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر،زلفی بخاری اور دیگر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بتایا گیا تھا کہ نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خانہ سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا۔نیب ذرائع کے مطابق توشہ خانہ تحائف لیتے ہوئے اشیا کے کم ریٹ لگائے جانے کا انکشاف ہوا۔
توشہ خانہ سے لی گئی 3 گھڑیوں کی خریداری میں اپریزر رپورٹ بھی مشکوک قرار دی گئی۔عمران خان کی جانب سے تین قیمتی گھڑیوں، گراف اور رولیکس کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا۔ تحائف کے لیے عمران خان کا رقوم کی ادائیگی بھی کسی اور کے اکاؤنٹ سے کرنے کا بھی انکشاف ہوا۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بتایا گیا کہ عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64 ہزار میں خریدے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv