Social

عمران خان پرحملہ ،میرے کپڑوں میں 2 گولیوں کے نشان تھے باقی دھاتی ٹکڑوں کے تھے ،عمران اسماعیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کے دوران میں محفوظ رہا ہوں، میرے کپڑوں میں سوراخ تھے 2 گولیوں کے تھے اور باقی دھاتی ٹکڑوں کے تھے۔

ایک انٹرویومیں عمران اسماعیل نے کہا کہ کنٹینر پر حملے کے وقت جو کپڑے استعمال کیے تھے محفوظ رکھے ہیں جب کنٹینر سے باہر آیا تو میرے کپڑوں پر بہت خون لگا ہوا تھا ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے چیک اپ کیاکہیں مجھے بھی گولی تونہیں لگی، جے آئی ٹی نے کپڑے منگوائے ہیں تاکہ وہ اس کا فورنزک کرلیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ کے پی تو دور پنجاب میں بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں کر سکتے ،تحریک عدم اعتماد کیلئے پی ڈی ایم کے پاس اکثریت ہی نہیں ،پی ڈی ایم کے اپنے ارکان ان کے اقدامات سے پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں خود اتفاق نہیں معیشت کاحال دیکھیں کیا کر دیا ہے، عوام کوان سے کوئی امید نہیں، الیکشن میں جتنی تاخیرہوگی معیشت کانقصان بڑھتاجائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv