Social

عمران خان کی مذاکرات پیشکش ، وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنی ہے یا نہیں، اس پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑی گئیں تو وفاقی حکومت برقرار رہے گی اور اگر پنجاب میں ضمنی یا عام انتخابات ہوئے تو ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔
ہفتہ کو یہاں انسداد منشیات کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ عوام میں کوئی مقبولیت نہیں رکھتا،محمدنواز شریف آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے انکار نہیں کیا، اب عمران خان نے بات کرنے کا کہا ہے تو وزیراعظم محمد شہباز شریف اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنی ہے یا نہیں اس پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے انکار پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے لیکن بدقسمتی سے ایک شخص کہتا ہے کہ سیاسی مخالفین کو چھوڑوں گا نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئ کے دور میں بھی مہنگائی تھی جس کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں لوگ ہمیں ووٹ دے رہے تھے اور ہم سارے الیکشن جیت رہے تھے ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لا سکےلیکن ہم نے عمران خان کے دور کی مہنگائی کو کنٹرول کیا ہے اور آنے والے وقت میں ہم اس کو مزید کنٹرول کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل جانا ہے۔فرح خان نے ٹرانسفر پوسٹنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے پنجاب سے نکالے،گھڑیاں بیچ کر ملک کی عزت کو خراب کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مونس الہی نے جو بیان دیا اس کی داد دیتا ہوں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv