Social

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں واضح کمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں واضح کمی، مقررہ تاریخ سے قبل ہی 1 ارب ڈالرز کی بڑی بیرونی ادائیگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 1 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز کی بڑی ادائیگی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کو 5 دسمبر کو سکوک بانڈز کی ادائیگی کرنا تھی، جبکہ اس ادائیگی سے 3 روز قبل پیشگی اطلاع بھی دینا تھی، تاہم مرکزی بینک نے ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 3 دن قبل ہی 1 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز کی ادائیگی مکمل کر دی۔
سکوک بانڈز کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں واضح کمی آئی ہے، اس ادائیگی سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز کی ادائیگی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آ گئے، مرکزی بینک کے خالص ذخائر 6 ارب 90 کروڑ ڈالرز رہ گئے ہیں۔

جبکہ واضح رہے کہ سکوک بانڈز کی یہ ادائیگی جمعہ کے روز سعودی عرب کے اہم اعلان کے بعد کی گئی۔ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی واپسی کے معیاد میں توسیع کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 3 ارب ڈالر کی واپسی کے معیاد میں سعودی فرمانرواں شاہ سلمان کے خصوصی حکم پر مدت میں توسیع کی گئی۔ڈیپازٹ مد ت میں توسیع سعودی عرب کی پاکستان کو فراہم کی جانے والی مدد کا تسلسل ہے۔ ڈپازٹ مدت میں توسیع کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانا ہے۔ڈپازٹ مدت میں توسیع کا مقصد پاکستان کی مشکل میں مدد کرنا بھی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی مدد نے پاکستان کی پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv