Social

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایل اوسی کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار۔ آرمی چیف کا خطاب

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایل اوسی پر رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا، جہا ں پرآرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا، آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی قیادت کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق غیرذمہ درانہ بیانات دیکھے ہیں، دشمن نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایل اوسی پر رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں ،ایل اوسی کی تازہ ترین صورتحال اور مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں اور افسران سے خطاب کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں اور افسران کے بلند مورال کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی قیادت کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق غیرذمہ درانہ بیانات دیکھے ہیں، ہم نے ہمیشہ ذمہ درانہ کردار ادا کیا، کسی بھی غلط فہمی کا نتیجہ غلط مہم جوئی کا باعث بنتا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ واضح کردوں کہ پاک فوج مادروطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے تیار ہے، دشمن نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، مسلح افواج قوم کی حمایت سے پوری طاقت سے جواب دے گی، بھارت کبھی اپنے مذموم عزائم کو حاصل نہیں کرسکے گا، عالمی برادری نے کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف کا وعدہ کیا ۔ کورکمانڈر راولپنڈی جنرل شاہد امتیاز نے ایل اوسی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv