اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 21کلو ہیروئن بر آمدگی کے معاملے پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پی کے 785 لندن جانے کے لیے تیار تھی کہ خفیہ اطلاع پر طیارہ روک لیا گیا اور جہاز کا چپہ چپہ چھانا گیا۔ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کیٹرنگ کیبن کے اندرونی حصوں میں مہارت سے چھپائی گئی 21 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی نےمعاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
Comments