Social

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگر نے آئندہ 15روز کے لیے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔ گذشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق 2 تجاویز تیار کی ہیں۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
پہلی تجویز کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔لائٹ ڈیزل 15 اور مٹی کے تیل میں 13 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آج سمری بھجوائے گا۔
وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی، 30 فیصد سستا تیل ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے تمام معاملات پورے ہیں، سعودی عرب نے بھی پاکستان کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے، روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی ہے اور کوشش ہے 30 فیصد سستا تیل روس سے مل جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کریں تو بڑھائیں گے بھی نہیں لیکن پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے والی کمٹمنٹ ماضی کی ہے، وہ پوری کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی تیل سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود بھی پاکستان میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل سکا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv