Social

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور ،9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضلعی عدالت کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے۔9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں نو جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فوج داری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال توشہ خانہ کیس ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو آئندہ تاریخ پیشی 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv