
راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خطاب کے دوران بڑی تعداد میں طلبا ہال سے باہر چلے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر کے طلبا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جس میں انہوں نے طالبعلموں پر محنت کر کے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر زور دیا تھا۔عمران خان کے خطاب کے دوران راولپنڈی کے سیٹلائٹ ڈگری کالج کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب کے آغاز میں ہال طلبا و طالبات سے بھرا ہوا تھا تاہم عمران خان کے خطاب کے دوران ہی زیادہ تر طالبات ہال سے اٹھ کر چلی گئیں
Comments