Social

وزیر اعظم کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈا،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ،رانا تنویر اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت علی پر بھی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر عوامی رابطہ مہم،آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی زیر غور آئے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف کو معاشی صورتحال،قرضوں کی واپسی کے شیڈول اور آئی ایم ایف سے جاری بات چیت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت کو مستحکم اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر کے محرکات کے حوالے سے بھی بتایا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں،قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔حکومت نے ڈالر،گندم اور یوریا کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے تمام اداروں میں روابط مضبوط کرتے ہوئے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے،ان شاء اللہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہو گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv