
لاہور (نییوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج لبرٹی چوک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی تقریر کے ابتدائی نکات تیار کر لیے۔ عمران خان کی جانب سے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔عمران خان کو نااہل کرنے کی حکومتی مذموم سازشوں کو بےنقاب کیا جائے گا۔عمران خان نے خطاب میں این آر او ٹو کو ہدف تنقید بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب کیسز میں مریم نواز، حمزہ شہباز و دیگر کی بریت کے خلاف قانونی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ آج چئیرمین پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ سنیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جہاں سے حقیقی لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا وہیں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔
تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،لبرٹی چوک میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
عمران خان لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل کا حتمی اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے حتمی مشاورت کیلئے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ اجلاس میں ہو گا،فیصلہ یہ ہے کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی ٹوٹیں گی۔ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے قرارداد کی طرف جا رہے ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف دس ماہ سے الیکشن مہم کر رہی ہے،دونوں اسمبلیاں اکٹھی توڑنی ہیں یا الگ اس کا فیصلہ لیڈر شپ نے کرنا ہے۔
میری رائے ہے کہ اسمبلیاں جلد توڑ دی جائیں،اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ جلد انتخابات ہیں۔پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید کا کہنا ہے کہ آج بروز ہفتہ چیئرمین عمران خان لبرٹی چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں تاریخی اعلان کریں گے۔ لاہور میں عوام کے جم غفیر نے گزشتہ ریلیوں میں امپورٹڈ اور نااہل حکومت کیخلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے عطا تارڑ کو وفاقی وزارت کا قلمدان ملنے پر کہا کہ شہباز شریف کی بھرپور کوشش ہے کہ اس بندر بانٹ میں ہر کسی کو حصہ ملے۔پہلے لوٹوں کو نوازتے رہے اور اب اپنے گھریلو ملازمین کو معاون خصوصی کا عہدہ دے دیا ہے ۔
Comments