Social

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرعلیٰ پرویزالٰہی کے درمیان ملاقات کا احوال

لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرعلیٰ پرویزالٰہی کے درمیان ملاقات کا احوال ،مسلم لیگ ق کا انتخابی اتحاد کیلئے 30 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ،عمران خان کے خطاب کے بعد بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔اے آروائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات کے احوال کے مطابق ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مشاورت کی گئی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے، یہ امانت ان کو واپس کردی ہے، عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کردیا ہے، افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔

چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ ذرائع اے آروائی نیوز کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی جانب سے آئندہ الیکشن میں انتخابی اتحاد کیلئے صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے، عمران خان کے خطاب کے بعد بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کے تحلیل کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پرویزالٰہی کا مقابلہ آپس میں ہے۔دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور اسمارٹ ٹرن کون؟اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے کہنے پرجس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے ہر صورت میں سیاسی نقصان چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے۔
فتنہ،فساد اور انتشار صرف پاکستان کی معیشت کا نقصان کررہا ہے۔پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے،الیکشن ہوبھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے،سابق وزیر اعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ معیشت کی تباہی اور سیاسی عدم استحکام کیلئے دی گئی ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پارلیمانی نظام جمہوریت پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے،یہ شخص حصول اقتدار کیلئے کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز نہیں آئے گا، اگر ہم نے ایک مرتبہ ان کے حملے کو کامیاب ہونے دیا تو پھر بار بار یہ عمل دہرایا جائے گا،خبردار کرتا ہوں عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آجائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv