Social

مونس الٰہی کے غریدہ فاروقی کو ’پھپھے کٹنی‘ کہنے پر عطا تارڑ بُرا مان گئے

لاہور (نیوزڈیسک ) مسلم لیگ ق کے رہنماء سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی طرف سے غریدہ فاروقی کو ’پھپھے کٹنی‘ کہنے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا تارڑ بیچ میں کُود پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ پرویز الہی بڑے گھاگ، شاطر اور سمجھدار سیاستدان ہیں، آج سنہری موقع پر اپنی باڈی لینگوئیج سے انہوں نے بذریعہ میڈیا قصداً آن ریکارڈ پیغام دے دیا کہ وہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں اور یہی مایوسی محمود خان کی باڈی لینگوئیج میں بھی واضح تھی۔




خاتون صحافی غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ پر مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی نے غریدہ فاروقی کو پھپھے کٹنی قرار دے دیا، جس پر مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ بھی میدان میں آگئے اور شدید ردعمل دیتے ہوئے مونس الٰہی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ تمیز کرو، خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ نہیں آتا؟ تنقید نہیں برداشت تو کوئی اور کام کرلو، غصہ عمران کا لیکن نکل کہیں اور رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv