Social

عمران خان کا اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان‘ مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

لاہور (نیوزڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے 23 دسمبر کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں سے متعلق مشاورت ہوگی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوگی، اجلاس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی بھی ورچوئل شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس موقع پر اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے معاملات پر غور کیا جائے گا، اس دوران قانونی، آئینی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے سمیت دیگر آئینی و قانونی امور زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگلے جمعے کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، اس کے بعد الیکشن کی تیاری کریں گے، ہم اپنی دو اسمبلیوں کو ملک کیلئے قربان کرتے ہیں، جب دو اسمبلیوں سے نکلیں گے تو 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگا، عقل کہتی ہے کہ پورے پاکستان میں جنرل الیکشن کروا دیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوف ہے کہ چوروں کا ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے، پاکستان کے مزدروں، کسانوں سے پوچھ لیں ان کی آمدنی اور اخراجات میں کوئی متوازن نہیں ہے، انڈسٹری بند ہورہی ہے، ہم نے اپنے آخری وقت میں انڈسٹری کو ترقی دی تھی، دولت میں اضافہ ہورہا تھا، ٹیکسز بڑھ رہے تھے، ریکارڈ ٹیکسز، اور ریکارڈ ایکسپورٹ کیں، کسانوں کی مدد کی، 4.5فیصد زراعت میں گروتھ ہوئی، ریکارڈ فصلوں کی پیدا وار ہوئی لیکن آج کوئی ایک چیز بتائیں کہ کوئی ایک جو بہتر ہوئی ہو، ساڑھے ساتھ لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے ہیں، ان میں ڈاکٹر، انجیئنرز اور تربیت یافتہ لوگ تھے اور اب یہ لوگ مایوسی کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv