Social

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب کر لیں۔توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی،شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے، تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔
عدالت وفاقی حکومت کو توشہ خانہ کے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی معلومات خفیہ ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا جب کسی شخصیت نے توشہ خانہ سے تحفہ خرید لیا تو پھر اسے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کرنا پڑتا ہے، جب تحفہ ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر ہو گیا تو پھر وہ خفیہ کیسے رہ سکتا ہے، آئندہ سماعت پر دلائل پیش کئے جائیں ۔

وفاقی حکومت سے توشہ خانہ کی تفیصیلات طلب کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ کن کن شخصیات نے کتنے تحائف اور کتنی ادائیگی کی ، اس کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں، استدعا ہے کہ عدالت تحائف وصولی کے طریقہ کار بارے تفصیلات پیش کرنیکا حکم دے،عدالت سے مزید استدعا ہے کہ کن شخصیات نے کتنی رقم کے عوض کون کون سے تحائف خریدے، تحائف خریداری میں قانون و ضوابط کی پاسداری کی گئی تھی یا نہیں،اس باریہ بھی وضاحت عدالت میں پیش کرنیکا حکم دے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv