Social

صدر مملکت عارف علوی سے اسحاق ڈار کی ملاقات ، معاشی صورتحال پر بریفنگ دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی منظر نامے اور ملکی صورتحال میں صدر مملکت سے اسحاق ڈار نے ایک اور ملاقات کی ہے،یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان رکھا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے صدر عارف علوی سے ملاقات میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ اسحاق ڈار نے اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومتی مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد بھی مشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ اگر حکومت الیکشن پر مذاکرات کرے تو ہم ضرور بات کریں گے لیکن اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوگی کیونکہ 1971 کے بعد ملک کے سب سے برے حالات اب ہیں،ان حالات سے نکلنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل کردی جائیں گی جس کے بعد دونوں صوبے 90 دن کے اندر الیکشن میں چلے جائیں گے اور جب 70 فیصد پاکستان میں الیکشن ہونے جارہا ہو تو کیسے ممکن ہے 30 فیصد ملک چلتا رہے۔پورے پاکستان نے الیکشن کی طرف جانا ہے لیکن اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم والے کافی خوفزدہ ہوگئے ہیں،امپورٹڈ حکومت والو اب بھاگنا نہیں ہے،عمران خان تمہارا مقابلہ کرنے آرہا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو توڑنے سے بچانے کے لیے تمام آپشنز بھی زیر غور آئے۔اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور اسمبلی کی تحلیل سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی،اجلاس میں ممکنہ اعلان کے بعد کی حکمت عملی کے مختلف آپشنز پر ہر پہلو سے غورکیا گیا اور اس حوالے سے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔مسلم لیگ ن نے تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی آئندہ ہفتے لاہور میں ہی رہیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv