Social

ملک بھر میں مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کئے جائیں گے،وفاقی حکومت کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کیلئے مختلف اقدامات کا اعلان کر دیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کئے جائیں گے جبکہ مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کر دئیے جائیں گے۔سرکاری دفاتر میں 20 فیصد ورک فورس کی گھر سے کام کی تجویز ہے۔ خواجہ آصف نے مریم اورنگزیب اور قمر زمان کائرہ کے ہمراہ کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے جبکہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کی تجویز ہے،آئندہ دو روز میں پالیسی سے متعلق چاروں صوبوں کو آن بورڈ لیں گے۔
اس عمل سے سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہو گی،ان اقدامات سے فیول کی مد میں کافی بچت ہوگی،ہمارا61 فیصد پانی زراعت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو روز میں چاروں صوبوں کو مختلف امور پر آگاہ کریں گے،پاکستان واحد ملک ہے جہاں رات گئے تک مارکیٹیں کھلی ہوتی ہیں۔صبح ہمارے ہاں 12ایک بجے مارکیٹیں کھلتی ہیں،ہم دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھاتے،ملک اس سنگین معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے وسائل میں رہنا ہے تو ہمیں چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا ہوگا،رات ایک بجے یا 2 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا عمل سمجھ نہیں آتا۔اس سارے معاملے میں کابینہ میں تفصیلی سے بحث ہوئی ہے،دنیا میں ساڑھے 6 یا 7 بجے مارکیٹیں بند ہو جاتی ہیں۔ہم پر آپشن اور چوائس کے دروازے بند ہوچکے ہیں،ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے،کابینہ اور عہدیداروں کے حوالے سے کلچر بدلنا چاہیے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ باقی ملکوں میں صدر اور وزیراعظم کے علاوہ کوئی گاڑی پر قومی جھنڈا نہیں لگاتے،یہاں رات کے اندھیرے میں بھی گاڑی سے جھنڈے نہیں اتارتے،توشہ خانے میں بد نیتی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں۔توانائی بچت پالیسی پر جمعرات کو حتمی منظوری دی جائے گی۔ وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ توانائی بچت سے حکومت کے ساتھ لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا،ہم دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ملک ہے۔ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے،عمران خان روز حکومت اور معیشت پر حملے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت گیس تیل باہر سے منگوا رہے ہیں،دنیا میں کوئی ترقی یافتہ ایسی قوم نہیں جو جلدی سونے یا اٹھنے والی نہ ہو۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv