
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی طرح پی ٹی آئی نے بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تجویز دے دی۔پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز کا مقصد تحریک انصاف کی پنجاب میں سیاسی برتری کو برقرار رکھنا اور اپنے مخالفین کی سیاسی ہل جل کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دینا ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب نے وزیر اعلٰی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں، لہذا پرویز الہٰی کو 21 دسمبر کو طلب کیے گئے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔
بلیغ الرحمان کی جانب سے بدھ کی شام 4 بجے اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ اوراسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ۔ سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔ ن لیگ کے مطابق وزیر اعلٰی اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر اس کے فوری بعد ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کروائی جائے گی۔
اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔انہوں نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 23دسمبر تک کا وقت بات چیت کیلئے دیا جائے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات کیلئے حکومت اور ہمارے درمیان بات چیت ہونی چاہیئے، حکومت جونہی انتخابات کیلئے اعلان کرتی ہے تو ہم فریم ورک کیلئے تیار ہیں، حکومت کسی بھی جگہ الیکشن کرانے کو تیار نہیں ہے یہ ہمارے اور حکومت کے درمیان بڑا مسئلہ ہے کہ وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
Comments