Social

عامر ذوالفقار نئے آئی جی پنجاب تعینات ، نوٹیفکیشن جاری،اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن

لاہور (نیوزڈیسک) عامر ذوالفقار نئے آئی جی پنجاب تعینات کر دیے گئے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی پنجاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ عامر ذوالفقار خان ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب تعینات تھے۔
پولیس سروسز گریڈ 21 کے آفیسر محمد عامر ذوالفقار خان بطور آئی جی اسلام آباد بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ محمد عامر ذوالفقارخان اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن میں بطور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بھی کام کرتے رہے ہیں۔ عامر ذوالفقار خان آنسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بھی رہ چکے ہیں. عامر ذوالفقار خان پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں. عامر ذوالفقار خان ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان اور دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں. عامر ذوالفقار خان پریزیڈنٹ پولیس میڈل اور قائد اعظم پولیس میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے. واضح رہے کہ پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا جس کے بعد غلام رسول زاہد کو قائم مقام انسپکٹر جنرل آئی جی پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا تھا۔

بعدازاں پنجاب حکومت نے آئی جی کے لیے تین افسران کے نام وفاق کو بھجوائے، جن میں فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv