پاکستان کی 6کمپنیوں کو مورگن اسٹینلے کے اسٹینڈر انڈیکس میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اسمال کیپ میں 27مزید کمپنیاں شامل ہوئیں،انڈیکس میں پاکستان کا ویٹ مارکیٹ کی توقعات سے کم رہا۔ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ کی اسٹینڈرڈ انڈیکس میں اوجی ڈی سی ایل، حبیب بینک ، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی ، لکی سیمنٹ اور اینگرو کارپوریشن کو شامل کیا گیا ہے۔انڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں کو مارکیٹ کی توقعات سے کم ویٹ ملا ہے۔ مارکیٹ اعشاریہ ایک پانچ فیصد ویٹ ملنے کی توقع کررہی تھی جبکہ انڈیکس میں پاکستان کو اعشاریہ ایک صفر ویٹ دیا گیا ہے۔پاکستان 1994 سے 2007 تک ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل تھا تاہم 2008 میں عالمی مالیاتی بحران اور مقامی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت کے سبب پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے نکال کر فرنٹیرز مارکیٹ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ لیکن گزشتہ کئی برسوںکی شاندار کارکردگی کے بعد جون 2016 میں پاکستان کو دوبارہ ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کیا گیا تھا۔ایم ایس سی آئی نے گزشتہ روز جائزے کے بعد 33 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے انڈیکس میں شامل کیا ہے جس میں 6 اسٹینڈرڈ اور باقی 27 اسمال کیپ کمپنیاں ہیں، فیصلے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
Comments