
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ آڈیو کالز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ عمران خان کی جعلی آڈیوز بنا کر ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔عمران خان بہت پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ آنے والے وقت میں ان کی کردار کشی کی ایک مہم چلائی جائے گی۔
حال ہی میں لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کال میں خاتون عائلہ ملک کا نام لیا جا رہا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عائلہ ملک نے مبینہ آڈیو کال لیک ہونے پر کہا ہے کہ جس طرح میری جعلی آڈیو ریلیز کی گئی ہیں اس طرح اگر مریم نواز کی اصل آگئی تو کیا ہوگا؟ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ہونے والی آڈیو کال کا ملبہ ن لیگ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے میری بہن سمیرا ملک پر بھی گھٹیا اور بھونڈے الزامات لگائے گئے۔
جبکہ سمیرا ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری بہن عائلہ ملک کے متعلق ریلیز کی گئی جعلی آڈیوز کی سختی سے مذمت کرتی ہوں اور سپریم کورٹ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کرتی ہو۔انہوں نے کہا کہ جعلی آڈیوز اور ویڈیوز کا یہ دھندا بند ہونا چاہیے۔نہیں تو عزت کسی گھر کی نہیں بچے گی۔
Comments