Social

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا،ڈی آئی جی آپریشنز

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید،4 اہلکار زخمی اور دو شہری زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سوا 10 بجے مشکوک گاڑی آرہی تھی جس میں خاتون سمیت 2 افراد سوارتھے،پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
ایگل اسکواڈ نے گاڑی کو تلاشی کیلئے روکا تھا،دوران تلاشی لمبے بالوں والے شخص نے گاڑی میں جا کر دھماکہ کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا تھا،تفتیش کے بعد مزید تفصیلات شیئر کریں گے،گاڑی کے اندر ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی۔

اہلکاروں کے روکنے پر وہ شخص پوری طرح گاڑی میں نہیں بیٹھا تھا۔

خود کش بمبار کے اعضاء اور گاڑی کے پارٹس تحویل میں لے گئے ہیں۔ قبل ازیں اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جو کہ ممکنہ طور پر پولیس اہلکار ہے۔ دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے گاڑی کے ڈرائیو کی تلاشی لی جس دوران دھماکا ہوگیا۔جیسے ہی پولیس مشکوک گاڑی کے قریب پہنچی تو دھماکا ہو گیا۔دھماکا گاڑی کے اندر ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہو۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے بعد جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے مبینہ حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ۔ پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔دھماکا گاڑی میں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔پولیس نے دھماکے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv