واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا دہشتگردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلام آباد امریکا کا شراکت دار ہے۔سیکیورٹی کے معاملات پر ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔گذشتہ روز اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے نڈر جوان عدیل حسین شہید نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،آئی ٹین فور سروس روڈ پر دوران چیکنگ خود کش دھماکے میں عدیل حسین شہید ،چار پولیس جوان زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ جاری تھی کہ جمعہ کو ایگل سکواڈ اور فالکن نے آئی ٹین فور سروس روڈ پر ایک مشکوک ٹیکسی کو روک کر چیکنگ کی کہ دوران چیکنگ گاڑی میں موجود خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دوسری جانب اسلام آباد میں خود کش کار بم دھماکے ،بنوں واقعہ اور پولیس پر حملوں کے پیش نظر پشاور بھرمیں سیکو رٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی ہے اور اہلکارو ں کو ڈیو ٹی کے دوران جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال لا زمی کر نے کے احکامات جا ری کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے اسلام آباد میں خود کش کار بم دھماکے ،بنوں واقعہ، پولیس پر حملوں کے پیش نظر اور کرسمس کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کو سیکورٹی کے ساتھ ساتھ تھانہ جات، چوکیات کی سیکورٹی اور ناکہ بندیوں پر الرٹ رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح دوران ڈیوٹی جیکٹ اورہیلمٹ کا استعمال کر نے اور الرٹ رہنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بنوں واقعہ کے علاوہ گزشتہ روز اسلام آباد میں خود کش کار بم دھماکے اورحال ہی میں پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جس میں متعدد اہلکاروں کو نشانہ بنا کر شہید کیاگیا ہے جس کے پیش نظر پولیس افسران واہلکاروں کوحفاظتی تدابیر اپنانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں
Comments