Social

اراکینِ پنجاب اسمبلی کو پیسوں کی آفرز پر حکومت کا موقف آگیا ۔ وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اراکین کو پیسوں کی آفرز کے دعوؤں پر حکومت کا موقف آگیا، وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ عمران خان تو ہر کسی پر الزامات لگاتے ہیں اور خود ضمیر فروش ہیں، میڈیا کو کسی کے غلط الفاظ کو ہوا نہیں دینی چاہیے، اسمبلی کے وہ کون سے ارکان ہیں جنہیں خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کا سوال ان ہی لوگوں سے کیا جائے جو کہہ رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پورگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی خواہش تھی اسمبلیاں نہ ٹوٹیں، ہماری اب بھی یہی پوزیشن ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں، ہم حکومتوں کے خلاف تو تھے ہی نہیں، مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی معاملے کو عدالت میں لے کر چلی گئی ہیں اور عدالت کی جانب سے معاملے کو اگلے ماہ تک لے جانا سمجھ میں نہیں آیا اس پر لوگوں کے تحفظات ہیں۔

خیال رہے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی کی خواتین ایم پی ایز کو 5، 5 کروڑ دینے کی آفر کی، لاہور اور ملتان میں ایم پی ایز کو فونز گئے کہ اعتما د کے ووٹ کے روز غائب رہنا، امید ہے اعلیٰ ترین پر نوٹس لیا جائے گا کہ یہ حرکتیں کون کررہا ہے۔ اسی حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو پیشکشیں کی جا رہی ہیں، 5 پانچ ارب کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں، جس کو کھلاڑی اور سب پر بھاری کہا جاتا ہے وہ بھٹو خاندان پر بھاری رہے لیکن ہم بکاؤ مال نہیں، ہمیں کوئی نہیں خرید سکتا، ہم اپنے بنیادی حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔
اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آصف زرداری جو پیسے اسمبلی کے اراکین میں تقسیم کرنے کی مسلسل ناکام کوشش میں لگے ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنی تمام دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرائیں، اللہ تعالی سے معافی مانگیں اور اپنی باقی تمام زندگی نیک کاموں میں گزاریں، بے شک اللہ بخشنے والا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv