Social

فرانزک رپورٹ سے بات سامنے آئی کہ عمران خان کے گارڈ نے گولی نہیں چلائی ۔مشیر وزیراعلیٰ مصدق عباسی

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے مشیر برائے احتساب مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زائد لوگ تھے۔کتنے یہ بات سامنے آنا باقی ہے۔ مصدق عباسی نے کہا کہ گرفتار ملزم نوید کو پولی گرافی مشین سے تین بار بیان ریکارڈ کیا،فرانزک رپورٹ سے بات سامنے آئی کہ عمران خان کے گارڈ نے گولی نہیں چلائی۔
پولی گرافی رپورٹ،مشینوں کے ذریعے سچ جھوٹ کا پتا لگایا جاتا ہے،پولی گرافی رپورٹ اورمشینوں میں 93 فیصد جواب ٹھیک آتا ہے۔ملزم نوید نے وفاق سے مل کر منصوبہ بنایا،مشین نے مثبت جواب دیا۔مصدق عباسی نے کہا کہ ملزم نوید رٹا رٹایا بیان پڑھتا ہے، پولی گرافگ ٹیسٹ رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے۔ملزم نوید تربیت یافتہ حملہ آور ہے، پولی گرافک رپورٹ کے مطابق نوید نے جواب دیا کہ عمران خان پر حملہ کرنا تھا۔
حملہ آور کو عمران خان پر حملے کی تربیت دی گئی تھی۔جبکہ شیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا عمران خان پر قاتلانہ حملے کیس سے متعلق کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بار بار طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔جس کا دامن صاف ہے اسے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے،دوبارہ سمن پر بھی لیگی رہنما پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔
وزیر اعلٰی پنجاب کے مشیر مصدق عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے گارڈ نے کوئی گولی نہیں چلائی،ن لیگ کی جانب سے مذہبی جنونی شخص ثابت کیا جارہا تھا،یہ بھی کلیئر ہوگیا،اکیلا حملہ آور نہیں تھا اور بھی لوگ شامل تھے۔ ملزم کا پہلا بیان پولیس نے جاری کیا،انکوائری چل رہی ہے، جیسے ہی رپورٹ آئے گی سامنے لائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انکوائری میں پیش رفت ہوچکی ہے،امید ہے بہت جلد مرکزی کرداروں تک پہنچ جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول جماعت ہے اس کے لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا،پاکستان میں طاقتور لیڈر پر سازش کے ذریعے حملوں کی تاریخ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو طلب کیا رانا ثناء اللہ،مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ۔
وفاقی وزراء کوسی سی پی او آفس لاہور بلایا گیا ،وزرا کو عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ۔ جے آئی ٹی نے سی سی پی او آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی ،وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کیلیے جے آئی ٹی نے رانا ثنا اللہ،جاوید لطیف،مریم اورنگزیب کو طلبی کا نوٹس جاری کیا اور جے آئی ٹی نے لیگی رہنماؤں کو 17 دسمبر کو سی سی پی او آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv