Social

کراچی پورٹ کے ٹرمینل پر جہازوں کی آمد بند

ملکی تجارت کو شدید جھٹکا لگا ہے، کراچی پورٹ کے ٹرمینل پر جہازوں کی آمد بندہوگی،ہڑتال کے باعث کے آئی سی ٹی جہازوں کی آمد اور مال اتارنےکےقابل نہیں رہا۔کے آئی سی ٹی نے شپنگ لائنز کو خط لکھا ہے کہ شپنگ لائنز ٹرمینل پر نہ آئیں۔شپنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریخ میں جنگ کےعلاوہ بندرگاہوں پر جہازوں کی آمد کبھی نہیں روکی گئی۔ادھر گڈز ٹرانسپورٹرز کی 8 روز سے جاری ہڑتال کے سبب کراچی بندرگاہ کے تین میں سے دو کنٹینر ٹرمینلز پر مال رکھنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو گئی ہے،ٹرمینلز انتظامیہ سر توڑ کوشش میں مزید سامان رکھنے کی گنجائش میں ہے۔شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرمینلز پر رش کے سبب سامان رکھنے کی اسپیڈ 95 فیصد تک کم ہو گئی ہے جس کے سبب دونوں ٹرمینلز پر مزید جہاز آنے پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق اتنی کم اسپیڈ کے سبب جہازوں کی لمبی قطاریں اور طویل انتظار کے سبب جہاز ان دو ٹرمینلز پر آنے سے معذرت بھی کرسکتے ہیں۔دوسری طرف بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز پر جرمانہ بھی عائد ہونا بھی شروع ہوگیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ٹرانسپورٹرز کے مطالبات غیر ضروری ہیں کیونکہ اب بھی شہر کے صنعتی علاقوں کا راستہ کھلا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv