
لاڑکانہ (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتا کہ ابھی اسٹیبلشمنٹ میں سہولتکار بیٹھے ہیں توجلد الیکشن ہوجائیں، اگر الیکشن مقررہ وقت پر ہوئے توپھر عمران خان کے سہولتکار نہیں رہیں گے، عمران خان کا انتخابی بیانیہ یہ ہے کہ فوج ان کی مدد کرے،آئین توڑ کرانہیں زبردستی وزیراعظم بنایا جائے۔
انہوں نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں عمران خان کے سہولتکار موجود ہیں وہ چاہتا جلد الیکشن ہوجائیں، اگر الیکشن مقررہ وقت پر ہوئے تو اسٹیبلشمنٹ میں عمران خان کے سہولتکار نہیں رہیں گے، عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں وہ اب ماضی کا حصہ بن گئے ہیں، جیسے مشرف اب ماضی کا حصہ ہیں ویسے ہی عمران خان اور ان کے ساتھی ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔
عمران خان کا الیکشن کا بیانیہ یہ ہے کہ فوج ان کی مدد کرے، وہ چاہتے ہیں آئین توڑ کر زبردستی ان کو وزیراعظم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئین قانون کے مطابق پارلیمان کا ایک ٹرم ہے، 2007 تک پارلیمان مدت پوری نہیں کرپاتا تھا، پارلیمنٹ اب تیسری بار اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ بیک ڈور سے پھر وزیراعظم بنیں،عمران خان کی ایک اور سازش تھی کہ سہولتکاروں کے ہوتے ہوئے فوری انتخابات ہوں۔
ایک ادارے سے تو انکے سہولت کار ہٹ گئے شاید دوسری جگہ موجود ہیں،انتخابات وقت پر ہوئے تو کسی بھی ادارے میں انکے سہولت کار نہیں رہیں گے۔اس پریشانی کی وجہ سے وہ جھوٹ کی سیاست اور ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے،عوام معاشی مسائل کا شکار ہے اور وہ اپنی ضد پوری کرنے میں مصروف عمل ہے۔
Comments