Social

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس،بلاتفریق دہشتگردی کا خاتمہ،شرکاء کا عزم

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں عزم کیا گیا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق بلاتفریق دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا، دہشتگردی کیخلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 254ویں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کورکمانڈرزکانفرنس 27 اور 28 دسمبر دو دن تک جی ایچ کیو میں جاری رہی۔




کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں سے بلاتفریق لڑنے کا عزم کیا گیا۔ اسی طرح کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv