Social

الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہو چکا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن، وزارت قانون 4 ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے پر رضامند ہو گئے۔ جس پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہو چکا ہے ، پاکستان میں ایک پلاننگ کے تحت جمہوریت مکمل ختم کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بنیادی حقوق معطل کئے گئے، اب ادارے ختم کئے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی پاکستان کے عوام کے ولن ہیں۔

۔ قبل ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کروا سکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی۔ہم واضح ہیں کہ لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہو گی،انتخابات مسائل کا واحد حل ہیں۔

جبکہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی،الیکشن کمیشن نے تحریری جواب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے تیار ہیں،بروقت بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا لیکن ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔
سیکشن 219 ون کے تحت لوکل گورنمنٹ قوانین کو مدنظر رکھ کر الیکشن کرائیں گے۔ تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے قوانین میں تبدیلی سے بروقت الیکشن میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے،سیکشن 219 ون اور چار آپس میں متصادم ہیں،الیکشن کمیشن کیلئے 120 روز میں انتخابات کرانا ضروری ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv