Social

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں آئندہ ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مزید برآں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv