Social

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق صدر آصف زرداری

کراچی(نیوزڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق آصف زرداری سے بی اے پی کے رہنماؤں کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی۔آصف زرداری سے ملاقات کرنے والے اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی ،سلیم کھوسہ اور عارف محمد حسنی شامل تھے۔
حاجی ملک شاہ گورگیج،میر اصغر ریند،میر فائق جمالی،آغا شکیل درانی،سردار زادہ فیصل جمالی،عبید گورگیج اور میر ولی محمد نے پی پی میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہا شمولیت تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک بھی موجود تھے ۔آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بلوچستان کی آواز رہی ہے۔بلوچستان بی بی شہید کے سب سے قریب تھا ،بلوچستان کے لیے پہلے بھی بہت کیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv