Social

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض عائد

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ پراعتراض عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر انٹراکورٹ پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا ہے،رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ انٹراکورٹ اپیل میں کچھ دستاویزات موجود نہیں۔
رجسٹرا آفس کے اعتراض عائد کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم اعتراضات دور کرنے میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخانات کرانے کے گزشتہ روز کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی،اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہائیکورٹ سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔

الیکشن میں معاونت کیلئے سیکرٹری داخلہ کو لکھا گیا خط بھی انٹراکورٹ اپیل کا حصہ ہے۔

انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا کل کا حکمنامہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ انٹراکورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم اور پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو ہی وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا لیکن حکومت نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی تھی۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے اتنی جلدی سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں،بلدیاتی الیکشن میں کم ازکم تین سے چار ماہ لگیں گے۔پچھلی حکومت نے دو اڑھائی سال انتخابات کیوں نہیں کرائے اب مزید دو ماہ سے کون سا پہاڑ گر جائے گاایک ہزار پولنگ اسٹیشنز پر اسلام آباد پولیس کو تعینات کرنا ممکن نہیں،الیکشن کیلئے ہمیں رینجرز اور ایف سی کو بلانے کی ضرورت ہوگی۔اسلام آباد میں قانون کے مطابق دوبارہ حلقہ بندیاں ہونی ہیں،بلدیاتی ادارے 2020 میں اپنی مدت پوری کرچکے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv