Social

ملک کے کسی بھی حصے میں امن خراب نہیں کرنے دیا جائےگا ۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسلامتی کمیٹی نے عزم کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں امن خراب نہیں کرنے دیا جائے گا، نیکٹا کے کردار کو مئوثر بنایا جائے گا، ملک دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھانے اورمعیشت کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کاروائی ہوگی۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معیشت کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کاروائی ہوگی۔ ملک دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی گروپس کی پرتشدد سرگرمیوں پر سخت کاروائی کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائیوں کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے عزم کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں امن خراب نہیں کرنے دیا جائے گا۔نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیلئے صوبوں سے مشاورت بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اسی طرح اتفاق کیا گیا کہ نیکٹا کے کردار کو مئوثر بنایا جائے گا۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی صدارت میں قومی سلامتی کا اجلاس، کسی ملک کو پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ گاہیں دینے اور سہولت کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لئے ہر اقدام کرنے کا حق رکھتا ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے زیرو ٹالرنس اختیار کی جائے گی، دہشت گردوں سے ریاستی طاقت سے نمٹا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور سروسز چیفس نے شرکت کی، قومی سلامتی معاشی سیکیورٹی کے گرد گھومتی ہے، معاشی خودانحصاری اور آزادی نہ ہو تو ملکی خودمختاری اور وقار پر دباؤ آتا ہے۔
یاد رہے آئی پی اے نیوز ایجنسی کے مطابق جمعہ 30 دسمبر2022 کو قومی سلامتی کمیٹی نے دوٹوک رائے کا اظہار کیا کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کے بنیادی مفادات کا نہایت جرات وبہادری، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے تحفظ کیا جائے گا، پوری قوم دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ایک بیانیہ پر متحد ہے، پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اہم اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء، سروسز چیفس اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس نے ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی معاشی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں شرکاءکو بریفنگ دی انٹیلی جنس اداروں نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور دہشت گردی کی حالیہ لہر سے متعلق عوامل اور ان کے سدباب کے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا. وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی اور پاکستان کے افغانستان کی عبوری حکومت سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا اجلاس نے دوٹوک رائے کا اظہار کیا کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو بھی قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیں گے پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کے بنیادی مفادات کا نہایت جرات وبہادری، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے تحفظ کیاجائے گا. اجلاس نے دہشت گردی کے خلاف شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv