Social

وفاقی بجٹ: یوریا و ڈی اے پی کھاد پر سیلز ٹیکس ختم کرنیکی تجویز تیار

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد پر سیلز ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔ملک میں اس وقت یو ریا کھاد کا پچاس کلو کا بیگ 1400روپے۔ڈی اے پی کھاد کے پچاس کلو بیگ کی قیمت 2550روپے تک ہے، جس پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے اور اسے مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز ہے ۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یوریا کھاد پر عائد 5فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے بجٹ تجاویز کی منظوری کی صورت میں کسانوں کو یوریا کے فی بیگ پر 70روپے، جبکہ ڈی اے پی کھاد پر فی بیگ 433روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv