Social

اگر اگلی پیشی پہ عمران خان ، فواد چوہدری اور اسد عمر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے، توہین الیکشن کمیشن میں حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کیس میں کمیشن نے حکم دیا ہے کہ اگر اگلی پیشی پہ عمران خان ، فواد چوہدری اور اسد عمر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔کیس کی سربراہی ممبر سندھ ناصر درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔ پی ٹی آئی کے معاون وکیل علی بخاری ، عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے پیش ہوئے۔

علی بخاری نے بنچ کو بتایا کہ فواد چوہدری کی والدہ علیل ہیں اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکے جبکہ اس عمر کے وکیل انور منصور نے بتایا کہ اسد عمر آج آ رہے تھے تاہم ان کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی اس لیے وہ نہ آ سکے۔بنچ نے سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری اگلی سماعت پہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv