Social

پاکستان کی برآمدات کو32 ارب ڈالر سے بڑھا کر100 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو32 ارب ڈالر سے بڑھا کر100 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، قرضوں کا بوجھ اتارنے کیلئے ڈالر کمانے کی صلاحیت پیدا کرنی ہوگی، ڈالر کمانے کیلئے برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانی ہوگی، جس کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔
وزرت منصوبہ بندی کے ٹویٹر کے مطابق احسن اقبال نے چیمپئینز آف ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئین آف ریفارمز نیٹ ورک تشکیل دینے کا مقصد باصلاحیت پاکستانیوں کو حکومت کی فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا ہے۔ اس نیٹ ورک سے حکومت کی کارکردگی اور پالیسیوں کے معیارمیں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے YDFs پروگرام کے تحت ملک کی بہترین یونیورسٹیز سے گریجوئیٹس کو ایک سال حکومت کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اس طرح کے پلیٹ فارم تشکیل دینے سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کوملکر کام کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 5Es فریم ورک کے تحت ملک کو ترقی کے دھارے پر لانے کے لیے بنیادی سمت کا تعین کیا ہے۔ پاکستان کو تیز ترین ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے برآمدی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔ پاکستان کو برآمداتی ملک بنانے کے لیے انٹرپرائزز کی پیداواریت کو بڑھانا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو 32 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہوگا۔ مستقبل اس پر منحصر ہے کہ ہم برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک 7-5 سال میں لیکر جاتے ہیں یا 15 سال میں۔ ملک سےقرضوں کا بوجھ اتارنا ہوگا۔ یہ تبھی ممکن ہےجب ہم ڈالر کمانے کی صلاحیت پیدا کریں گے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈالر کمانے کی صلاحیت کے لیے ایکسپورٹس میں اضافہ اور بیرونی سرمایہ کاری اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی کے ساتھ صرف 1.5 ارب ڈالر FDI ہے، بیرونی سرمایہ کاری وہیں ممکن ہے جہاں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv