Social

عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کر دیا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ ا?فاق احمد کا کہنا تھا کہ نااہل عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے، اس کیس میں از خود نوٹس بنتا ہے، الیکشن کمیشن فیصلے میں نااہلی کی وجوہات دی گئی ہیں، دیکھنا ہے کہ عمران خان صادق اور امین ہیں کہ نہیں، عمران خان کا لیگل اسٹیٹس دیکھیں، وہ نااہل ہیں۔بعد ازاں آفاق احمد کی &درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv