Social

وفاقی وزیراطلاعات کا اداکاراؤں کی کردارکشی پر ایف آئی اے سے کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اداکاراؤں کی کردارکشی پر ایف آئی اے سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ عورتوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے کے بجائے گند اچھالنا شرمناک ہے، بدتمیزی کی غلیظ مہم کی بھرپور مذمت ہونی چاہیے، اداکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں۔
انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اداکاراؤں کی کردار کشی کرنے والے عناصر کی مذمت کرتی ہوں، انہوں نے اداکاراؤں کی کردارکشی کرنے والے عناصر کیخلاف ایف آئی اے سے قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدتمیزی کی غلیظ مہم کا کلچر پھیلانے والوں کی معاشرے کی طرف سے مذمت ہونی چاہیے، اپنی ماؤں بہنوں کی عزت اور باقی دنیا کی عورتوں کی عزت نہ کرنے والے عناصر ذہنی بیمار ہیں، اختلاف رائے کرنے والوں کو گالیاں دینا ’’گھریلو تربیت‘‘ کی علامات ہوتی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں، فنکار معاشرے میں اپنی محنت سے مقام حاصل کرتے ہیں، فنکار مشکلات کا سامنا کرکے قبولیت عام پاتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین سیاست، صحافت، فن یا کسی شعبے میں مقام پائیں تو ان کی کردار کشی شروع کر دی جاتی ہے، خواتین کے خلاف یہ بدنما مہم صرف عورت ہونے کی وجہ سے چلائی جاتی ہے، عورتوں کی جدوجہد اور صلاحیتوں کا اعتراف اور احترام کرنے کے بجائے گند اچھالنا شرمناک ہے، خواتین حوصلے، ہمت اور منزل کو حاصل کرنے کے عزم کی علامت بن چکی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی اداکارہ کبری خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے عادل راجہ کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ عادل راجہ نے اپنے وی لاگ میں پاکستانی اداکاراوں کے ناموں کے پہلے دو حروف لیتے ہوئے ان اداکاروں پرسنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے، سابق فوجی افسر نے جن ناموں کے حروف بتائے تھے ان حروف کے مطابق ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات کے نام بنتے ہیں ۔
تاہم اب کبری خان نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ میں خاموش رہی سمجھی کہ یہ کوئی فیک ویڈیو ہے،مگر بہت ہوگیا،آپ کو لگتا ہے کہ کوئی ایسے ہی لوگ مجھ پے بیٹھے بیٹھائے انگلی اٹھائیں گے اورمیں چپ بیٹھوں گی تو یہ آپ کی سوچ ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ مسٹر عادل راجہ اپنے الزامات لگانے سے پہلے ثبوت دیں۔ میں آپ کو3 دن کی مہلت دیتی ہوں کہ حق اور سچ پر ہیں تو ثبوت دیںورنہ لوگوں کے سامنے معافی مانگیں۔ نہیں تو میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دوں گی خوش قسمتی سے میں یہاں سے نہیں برطانیہ سے ہوں، تو میں وہاں بھی چلے جائوں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں میں حق پر ہوں اور کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv