Social

خانیوال-حساس ادارے کے افسروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی

خانیوال (نیوزڈسک) خانیوال میں حساس ادارے کے افسروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی، جبکہ واقعے میں شہید ہونے والے افسروں کی شہادت کا مقدمہ دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی خانیوال میں درج کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی۔ حملہ آور نے کالعدم تنظیم کے کہنے پر حساس ادارے کے افسران کو ٹارگٹ کیا- دہشت گرد عمر خان نے اسد اللہ اور کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی سے حملہ کیا۔ دوسری جانب خانیوال میں شہید ہونے والے حساس ادارے کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہید نوید صادق اور ناصر عباس کی نماز جنازہ ملتان میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سول اورملٹری حکام کیساتھ شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں شہر اقتدار ایک اور دہشت گرد حملے سے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی اداروں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرکے ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے۔
بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے ایک ملزم کا تعلق صوابی جب کہ دوسرے کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے، گرفتار ملزمان کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھتے ہیں، ملزموں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں 23 دسمبر کو خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی ہے، حملہ آور کی شناخت موبائل فون سم کے ذریعے سے ہوئی، سم خودکش حملہ آور کے نام پر تھی، جس کی تفصیلات سے معلوم ہوا کہ حملہ آور کا نام ثاقب الدین اور عمر 22 سال تھی جب کہ خودکش حملہ آور کرم کا رہائشی تھا۔
خیال رہے کہ 23 دسمبر2022ء کی صبح اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکہ ہوا، اس خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جب کہ 4 اہلکار زخمی اور دو شہری بھی زخمی ہوئے، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیو کی تلاشی لی جس دوران دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں، جن سے معلوم ہوا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور نے اس مقصد کے لیے ٹیکسی ہائر کی تھی، تاہم اس گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا بلکہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکہ کیا، خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15 کلو بارودی مواد موجود تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv