Social

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

نیویارک (نیوزڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یہ کمی چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اورعالمی معیشت میں سست روی کے خدشات کی وجہ سے دیکھی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق بدھ کو برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.53 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 78.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.37 ڈالر کم ہوکر 73.56 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ 2023 میں عالمی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہوگا کیوں کہ رواں برس عالمی نمو کیلئے اہم سمجھی جانے والی معیشتوں یعنی امریکا ، یورپ اور چین میں معاشی سرگرمیاں سست ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔
پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv