Social

سابق صدر آصف زرداری کا کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس

کراچی (نیوزڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، خاتون سیکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں، الزام غلط ثابت ہوا تو الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے، خاتون آفیسر کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے، آصف علی زرداری نے کہا کہ خاتون سیکیورٹی انچارج کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے ان پر توہین مذہب کا الزام شرمناک ہے، خاتون سیکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں، توہین مذہب کا الزام انتہائی خطرناک عمل ہے۔

آصف علی زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ خاتون سیکیورٹی آفیسر کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور عوام کو ایسی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،خاتون سیکیورٹی آفیسر پر الزام غلط ثابت ہونے پر الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv