ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 افراد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ٹریول ایجنسی کے مالک کو بھی گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاسپورٹ برآمد کر لیے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق بھلوال میں ایک کارروائی کے دوران اٹلی کا ویزہ لگوانے کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ روپے ہتھیانے والے2اشتہاری ملزمان کو پکڑ لیا گیا، دونوں ملزم ثناء اللہ اورمحمد اجمیر سگے بھائی ہیں۔دوسری کارروائی میں عمرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ٹریول ایجنٹ افتخار احمد کو گرفتار کیا گیا، جس میں ملزم کے قبضہ سے 42 پاسپورٹ برآمد ہوئے ۔ایف آئی اے کے مطابق تیسری کارروائی میں ٹریول ایجنٹس ملک زوہیب اور ملک شعیب کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے شہری قاری اشتیاق کو دبئی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 4لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments