
لاہور (نیوزڈیسک) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی ضرور آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلی ٰکے امیدوار حمزہ شہباز ہی ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت حمزہ شہباز کو فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت کر چکی ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا لندن سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچیں گے اور واپس آکر فوری طور پر اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
حمزہ شہباز گذشتہ ماہ کے آغاز میں لندن گئے تھے۔ ن لیگ نےاعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔گذشہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں ن لیگ نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بیان پر غور کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر قانون نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے معاملے پر آئینی اور قانونی نکات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ ہر صورت لینا ہوگا۔ اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں مسلم لیگ ن نے دستیاب آئینی اور قانونی آپشنز پر بھی غور کیا اور چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔
Comments