Social

وفاقی وزراء کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پرپابندی، راناثںاء اللہ کی اندر جانے کی کوشش

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزراء کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر آج کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے اندر جانے کی کوشش کی۔ پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر دئیے گئے۔ اسمبلی کے باہر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ لیگی ارکان نے زبردستی گیٹ کھلوایا اور عطا تارڑ کی گاڑی اندر لے گئے۔
پولیس اور اسمبلی سٹاف نے دیگر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا۔سیکیورٹی حکام نے اسمبلی کے پارکنگ گیٹ کھولنے سے انکار کر دیا۔پولیس کی بھاری نفری اسمبلی گیٹ پر پہنچ گئی۔ جبکہ وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ پنجاب پر مسلط ہے۔اسمبلی ہاؤس پبلک کا ہے، پارلیمنٹرینز کو نہیں روکا جا سکتا۔

پرویز الہٰی حکومت نے مجھے اسمبلی جانے سے روکنے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر قانونی حکم ماننے سے انکار کر دیا،انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی۔ قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی قانون اور داخلہ امور عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے سے بھاگ رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان پورے ہیں لیکن کل حکومتی اتحاد کے 140 ارکان ایوان میں آئے۔
عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی محرکات ہیں کہ لاہور کا ماسٹر پلان عجلت میں کیوں منظور کرایا گیا،لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے گرین ایریا کو براؤن کیا جا رہا ہے۔پنجاب اسمبلی میں ہمارے اراکین کی تعداد پوری ہے تاہم گزشتہ رو زپی ٹی آئی اور اتحادیوں کے نمبرز پورے نہیں تھے۔ ہمارے اراکین کی تعداد 179 ہے،پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 160 سے 165سے اوپر نہیں جاتی۔
ہمارے 2 اراکین ایوان میں غیر حاضر تھے جبکہ پی ٹی آئی اور اتحادی دھاندلی سے نمبرز پورے کرنا چاہتے ہیں۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ آج کہا گیا کہ وفاقی وزراء پنجاب اسمبلی میں نہیں آسکیں گے،پنجاب اسمبلی گجرات کی ضلع کونسل نہیں اور نہ ہم بننے دیں گے۔وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا،خواتین ارکان بھی کہہ رہی ہیں کہ پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv