Social

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 74 فیصد اضافہ کر دیا

اسلام آباد(نیوزززڈیسک) اوگرا نے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوائی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔سوئی ناردرن کے لیے گیس 74.42 فیصد جب کہ سوئی سدرن کے لیے 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
اوگرا کے جاری کیے گئےاعلامیےکے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس پر 406 روپے 28 پیسےجبکہ سوئی سدرن کے لیے چار سو انہتر روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے ، سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت ایک ہزار ایک سو اکسٹھ روپے اکانوے پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔

حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر از خود عمل درآمد ہو جائے گا۔

جبکہ عوام نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔گیس مہنگی ہونے کی خبروں پر عوام پھٹ پڑے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس آتی ہی نہیں تومہنگی کیوں کی جا رہی ہے۔مختلف شہروں میں سوئی گیس کابحران شدت اختیار کرگیا ، سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبورہیں۔سارا سارادن اوربالخصوص کھانا پکانے کے اوقات میں سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری ذلیل وخوار ہورہے ہیں گیس کی بندش کے باعث لوگ مہنگے داموں لکڑیاں جلا کر پھر پتھر کے دور میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ ایل پی جی گیس جسکی قیمت آسمانوں سے باتیں کررہی ہے وہ بھی مڈل کلاس طبقہ کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔
فیکٹریوں کو گیس کی بندش کے باوجود گھریلو صارفین کو بھی گیس میسر نہ ہونا محکمہ کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے ۔ لوگوں کا سوئی نادرن گیس کے اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ سوئی گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کے گھروں کا چولہا جل سکے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv