Social

خرم لغاری کا بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسسک) جنوبی پنجاب کے علاقہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے بھی چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق خرم لغاری کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ نہیں، پرویز الہیٰ کو ووٹ نہیں دوں گا۔اس سے پہلے بھی خرم لغاری سے متعلق یہ خبریں سامنے آ چکی تھیں کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم بعدازاں وہ دوبارہ پارٹی میں آگئے۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے مومنہ وحید بھی پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20 سے 25 ارکان پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

ہمارا اختلاف پارٹی یا چیئرمین سے نہیں ہے، فواد چودھری کہتے ہیں 189 ارکان ہیں تو اعتماد کا ووٹ کرا لیں پھر میرے ووٹ کی کیا ضرورت ہے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے بلائیں میں اپنے تحفظات پیش کروں گی۔

عمران خان اپنی پالیسی تبدیل کریں گے یا میں اپنا استعفا پیش کردوں گی۔ ایم پی اے کی مخصوص نشست عمران خان کی امانت ہے، استعفا مانگیں گے تو دے دوں گی، کون کہہ رہا ہے کہ میں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے، اس سے قبل پرویزالٰہی کو جتوانے کیلئے ہم نے بڑی محنت کی تھی، ہم سمجھتے تھے کہ پرویزالٰہی پنجاب میں تبدیلی لائیں گے۔
لیکن تبدیلی یہ آئی کہ گجرات ڈویژن بن گیا، منڈی بہاؤلدین میں نوکریاں ملنے لگ گئیں، اس طرح تو عثمان بزدار بھی پرویزالٰہی سے بہت بہتر تھے، ان کے دور میں ارکان کو فنڈز ملتے تھے اور کام بھی ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازپرویزالٰہی سے بہتر ہوں گے اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی، ن لیگ اور پرویزالٰہی دونوں کو ووٹ نہیں دینے جا رہی۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری حقائق جانتے ہیں تو بتا دیں کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ کیوں درج نہیں ہوا،


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv