Social

صدرعارف علوی نے 16 جنوری کی شام پانچ بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس 16 جنوری کی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے ،یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ون کے تحت طلب کیا گیا ہے جو کہ 2 ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ صدر سینیٹ کا اجلاس آج ( جمعہ ) کو طلب کر چکے ہیں ،قومی اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ صدر کی طرف سے طلب کردہ شیڈول کے مطابق ہے اس حوالے سے وزیر اعظم نے ایڈوائس صدر مملکت کو وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے بھجوائی تھی ،اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائیگا ،متعدد بلز ،قانون سازی کیلئے پیش ہوں گے جبکہ مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں بھی پیش کی جائیںگی ،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر عوامی امور کے معاملات پر بھی قومی اسمبلی بحث کرے گی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv