Social

پی ٹی آئی نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کر دیا۔ چوہدری مسعود کے خلاف پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہلی ریفرنس دائر کیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا جس کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔
نوٹس میں عمران خان کو بعذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی جبکہ نوٹس میں کہا گیا کہ چوہدری مسعود کے خلاف انحراف کا ڈکلرئیشن آپ کی طرف سے موصول ہوا۔پیش نہ ہونے پر آپ کی عدم موجودگی میں کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی نہ آنے والے 5 ارکان کی نااہلی ریفرنس بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا آپریشنز اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق چیمہ، دوست مزاری اور چوہدری مسعود اسمبلی نہیں آئے، پانچوں کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

اظہر مشوانی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 180 ہے، ان 5 کو نکال کر گزشتہ رات 175 کی تعداد تھی، ق لیگ کے 10 اور ایک آزاد امید وار کے ساتھ 186 ووٹوں سے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹرپر وزیراعلی کی جانب سے ارسال کردہ سمری کا عکس شیئرکرتے ہوئے اس کے موصول ہونے کی باضابط تصدیق کردی ہے‘آئین کے مطابق اگر گورنر48 گھنٹوں سے پہلے اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو اسمبلی خود بخود 48 گھنٹوں میں تحلیل ہوجائے گی.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv