Social

ہیتھرو ایئرپورٹ: پی آئی اے کی پرواز پی کے758 لاہور روانہ

لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی ایئرپورٹ حکام نے پی آئی کی لاہور جانے والی پرواز پی کے758 کو کلیئر کر دیا ہے۔ پرواز پی کے758 ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور روانہ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پرواز کو طیارے کی مکمل تلاشی کے بعد نئے عملے کے ساتھ روانہ کیا گیا اور اسلام آباد سے لندن پہنچنے والے پی آئی اے کے 13افراد پر مشتمل عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا عملہ ابھی تک زیرحراست ہے اور عملے میں پی آئی اے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔ عملے اور طیارے کی تلاشی کے دوران کچھ برآمد نہیں ہوا ہے۔عملے کے فنگر پرنٹس بھی لے لیے گئے، جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ برطانوی پولیس نے قومی ایئرلائن کے عملے کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔برطانوی پولیس کے مطابق پی آئی اے کے عملے کو خفیہ معلومات کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے، تاہم پی آئی اے کے مطابق تلاشی کے دوران کچھ نہیں ملا تھا، عملے کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاج کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv